ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جلد ہوگا نئے آرمی اور فضائیہ کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان:منوہر پاریکر

جلد ہوگا نئے آرمی اور فضائیہ کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان:منوہر پاریکر

Fri, 16 Dec 2016 23:04:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے جمعہ کو کہا کہ وہ جلد ہی بری فوج اور فضائیہ کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔انہوں نے وجے دوس کے موقع پر امر جوان جیوتی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ 1971میں پاکستان کے ساتھ ہوئے جنگ میں ہندوستانی فوج کی فتح کی یاد میں وجے دوس منا رہی ہے،اس کے بعد ہی پاکستان سے الگ ہو کر ایک نیاملک بنگلہ دیش بنا تھا،تاہم پاریکر نے نئے فوجی سربراہان کے ناموں کے اعلان کے لئے کسی میعادکا ذکر نہیں کیا۔ہندوستانی بری فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ اور فضائیہ سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا، دونوں 31دسمبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے فوجی سربراہان کی تقرری سے متعلق فائل وزیر اعظم کے دفتر میں ہے۔
 


Share: